اسٹارلنک ایئرٹیل کے ساتھ ہندوستانی بازار میں داخل ہوگا

   

نئی دہلی :ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے اپنے صارفین کو امریکی صنعت کار ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔منگل کے روز یہاں جاری بیان میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ، ایئرٹیل نے کہا کہ یہ ہندوستان میں یہ پہلا معاہدہ ہے ، جس کے تحت اسپیس ایکس کو ہندوستان میں اسٹار لنک کو فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ ایئرٹل اور اسپیس ایکس، ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹورز پر اسٹارلنک کے آلات کی پیشکش، ایئرٹیل کے ذریعے تجارتی صارفین کو اسٹار لنک کی خدمات، کمیونٹیز، اسکولوں اور صحت کی نگہداشت کے مراکز کو جوڑنے کے مواقع، اور بہت کچھ، یہاں تک کہ ہندوستان کے دیہی علاقوں میں بھی تلاش کریں گے ۔ دونوں کمپنیاں یہ دریافت کریں گی کہ اسٹارلنک ایئرٹیل نیٹ ورک کو بڑھانے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے ۔