سڈنی: آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری کا خیال ہے کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک پسلی کی تکلیف اور درد کو شکست دیں گے تاکہ جمعہ کو یہاں شروع ہونے والے بارڈر۔گواسکر سیریزکا پانچواں اور آخری ٹسٹ کھیل سکیں۔34 سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرکی فٹنس آسٹریلیاکے لیے اہم پریشانی بنی ہوئی ہے جب وہ باکسنگ ڈے ٹسٹ کے تیسرے دن سے پسلیوں میں درد سے لڑ رہے تھے لیکن پھر بھی ٹیم کے فزیوزکی مدد سے مؤثر طریقے سے بولنگ کرنے میں کامیاب رہے۔کیری نے یہاں میڈیا کو بتایا، وہ ٹھیک ہو جائے گا۔ وہ آگے بڑھے گا اور بولنگ کرے گا۔ان کی واپسی یقینی لگتی ہے ۔