ممبئی: عالمی منڈی کے مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر کم قیمتوں پر ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ مسلسل پانچ کاروباری دنوں کی گراوٹ سے نکل کر آج نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ٹیلی کام آپریٹر بھارتی ائرٹیل کی جانب سے گجرات اور تلنگانہ میں اپنی وائی فائی سروس کی توسیع کے اعلان کے بعد ائرٹیل کے حصص میں اضافہ ہوا اور نوکیا نے ہندوستان میں ائرٹیل کے ساتھ شراکت میں اپنے پہلے 5G نان اسٹینڈ (این ایس اے ) کلاؤڈ رن ٹرائل کو کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کیا۔