اسٹاک مارکیٹ میں پانچویں روزبھی مندی

   

ممبئی: عالمی مارکیٹ کی گراوٹ کے درمیان مقامی سطح پر کمزور سہ ماہی نتائج کی وجہ سے ایکسس بینک کے حصص پانچ فیصد سے زیادہ گرنے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل پانچویں دن گرکر بند ہوئی۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 109.08 پوائنٹس گر کر 80,039.80 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 7.40 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ سے 24,406.10 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.22 فیصد گر کر 46,715.80 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.14 فیصد گر کر 53,758.01 پوائنٹس پر آگیا۔اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 4023 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1812 میں کمی، 2097 میں اضافہ جبکہ 114 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 25 کمپنیوں میں فروخت ہوئی جبکہ 25 کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان تھا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.78، جرمنی کا ڈیکس 1.29، جاپان کا نکی 3.28، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.77 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.52 فیصد گر گیا۔