اسٹاک مارکیٹ میں دو روزہ تیزی کا اختتام

   

ممبئی، 27 مئی (یو این آئی) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیکس کٹ بل کی وجہ سے امریکی مالیاتی خسارے میں اضافے کے خدشے پر عالمی بازار میں کمزور رجحان کے درمیان مقامی سطح پر منافع وصولی کے سبب گزشتہ دو دنوں سے جاری اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آج ابتدائی تجارت میں تھم گئی۔ 30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 837.36 پوائنٹس یا 1.02 فیصد گر کر 81,339.09 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 245.50 پوائنٹس یا 0.98 فیصد گر کر 24,755.65 پوائنٹس پر آگیا۔ ابتدائی تجارت میں سینسیکس 138 پوائنٹس گر کر 82,038.20 پر کھلا اور خبر لکھنے کے وقت تک یہ 82,091.54 کی اونچائی اور 81,261.96 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھو گیا۔ اسی طرح نفٹی بھی 45 پوائنٹس گر کر 24,956.65 پوائنٹس پر کھلا اور 24,976.10 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو کر نچلی سطح 24,737.70 پوائنٹس پر آگیا۔