ممبئی: عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ میں رہی۔بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 494.75 پوائنٹس گر کر 81,006.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 221.45 پوائنٹس کی کمی سے 24,749.85 پوائنٹس پر آگیا۔