اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کا آغاز

   

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں چہارشنبہ کو معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار شروع ہوا۔بامبے اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 36.35 پوائنٹس بڑھ کر 53170.70 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 7.35 پوائنٹس بڑھ کر 15818.20 پوائنٹس پر کھلا۔سبز نشان کے ساتھ شیئربازار میں مڈکیپ اوراسمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔بی ایس ای مڈ کیپ 57.01 پوائنٹس بڑھ کر 22016.56 پوائنٹس اور اسمال کیپ 71.29 پوائنٹس کے اضافے سے 25075.19 پوائنٹس پر کھلا۔