ممبئی: گرو نانک جینتی کی تعطیل کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ اور انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں کوئی کاروبار نہیں ہوا۔بی ایس ای کے چھٹی والے کیلنڈر کے مطابق 08 نومبر کو گرو نانک جینتی کے موقع پر چھٹی ہونے کی وجہ سے بی ایس ای اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) پر کاروبار معطل رہا۔ اس کے ساتھ ہی انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔ چہارشنبہ سے اسٹاک مارکیٹ اور انٹر بینکنگ منی مارکیٹ میں ٹریڈنگ ہوگی۔