جمعرات کے روز ایک عراقی رفیوجی‘ جس نے پچھلے ماہ قرآن شریف کے ایک نسخہ کو نذر آتش کیاتھا‘ مظاہرے کے دوران مقدس کتاب کی کے ساتھ بے حرمتی کی تھی۔
بیروت۔ سویڈیش خارجی وزیرتوبیس بل اسٹورم نے میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹاک ہوم میں قرآن پر کئے گئے حالیہ حملے کی مذمت کی ہے۔
لبنان کے اپنے ہم منسب عبداللہ باو حبیب کے ساتھ فون کال پر بات چیت کے دوران بل اسٹورم نے اتوار کے روز قرآن کی بے حرمتی اور اسلام او ر اس کی علامتوں کی توہین پر سویڈن کی جانب سے مذمت کا اظہار کیاہے۔
زنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ ہے کہ یو حبیب نے اس پوزیشن کا خیرمقدم کیااورسویڈن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بڑھتی نفرت اوراسلام فوبیا کے جذبات کو کم کرنے کے لئے اضافی ”عملی“ اقدامات اٹھائے۔
جمعرات کے روز ایک عراقی رفیوجی‘ جس نے پچھلے ماہ قرآن شریف کے ایک نسخہ کو نذر آتش کیاتھا‘ مظاہرے کے دوران مقدس کتاب کی کے ساتھ بے حرمتی کی تھی۔