اسٹرابیری جیلی کریم کسٹرڈ

   

اجزا : دودھ ایک کلو، اسٹرابیری ایک کپ، اسٹرابیری جیلی ایک پیکٹ، اسٹرابیری کسٹرڈ دو کھانے کے چمچے، کارن فلوردو کھانے کے چمچے، چینی ایک کپ، کریم ایک کپ۔
ترکیب :اسٹرابیری کو دَر دْرا کچل لیں۔سوس پین میں دودھ اُبال کر چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔الگ سے آدھا کپ ٹھنڈے دودھ میں کارن فلور اور اسٹرابیری کسٹرڈ ڈال کر مکس کر لیں اور گرم دودھ میں شامل کرکے پکائیں۔کسٹرڈ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔اس میں چوپ کی ہوئی اسٹرابیری ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔کسٹرڈ تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے تو آدھی کریم ڈالیں،مکس کرکے سرونگ ڈش میں نکال لیں۔سوس پین میں جیلی پانی میں پکا کر ٹھنڈی کر لیں۔جیلی سیٹ ہو جائے تو جیلی کے کیوب کاٹ لیں۔کسٹرڈ پر جیلی اور کریم ڈال کر بلینڈ کر لیں۔سرونگ ڈش میں سیٹ کرکے ٹھنڈا ٹھنڈا شروع کریں۔