اسٹریٹجک اور سن رائز ڈومین میں ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن اسکیم کو کابینی منظوری

   

نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) ہندوستان کے تحقیق اور اختراع کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ نے ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن (آئی ڈی آئی) اسکیم کی منظوری دے دی ہے ، جس کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔نجی شعبے کے تحقیق میں کردار اور اختراعات کو تجارتی شکل دینے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے ، آئی ڈی آئی اسکیم کا مقصد نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے طویل مدتی مالی معاونت یا ری فنانسنگ(دوبارہ مالی اعانت( فراہم کرنا ہے ، جس کی مدت طویل اور سود کم یا بالکل نہ ہونے کے برابر ہوگی۔یہ اسکیم نجی شعبے کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد ابھرتے ہوئے (سن رائز) اور اسٹریٹجک شعبوں میں ترقی و خطرات کی سرمایہ کاری فراہم کرنا ہے تاکہ:اے ۔نجی شعبے کو ابھرتے ہوئے شعبوں اور ان دیگر شعبہ جات میں تحقیق، ترقی اور اختراع (آر ڈی آئی) کو فروغ دینے کی ترغیب دینا جو اقتصادی سلامتی، اسٹریٹجک مقاصد اور خود انحصاری کیلئے اہم ہیں۔بی ۔ ٹیکنالوجی کی تیاری کی اعلی سطحوں (ٹی آر ایل) پر مالیاتی تبدیلی کے منصوبے سی ۔ایسی ٹیکنالوجیز کے حصول میں معاونت فراہم کرنا جو اہم یا اسٹریٹجک نقطہ نظر سے نہایت ضروری ہوں۔ڈی ۔ ڈیپ ٹیک فنڈ آف فنڈ کے قیام میں سہولت فراہم کرنا ۔