اسٹنٹ سنٹرل انٹلیجنس افیسر کے لئے درخواستیں مطلوب

,

   

نئی دہلی۔ وزرات داخلی امور کے شعبہ انٹلیجنس بیورومیں اسٹنٹ سنٹرل انٹلیجنس افیسر کے لئے 2000ملازمتوں کو پر کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔


سرکاری اعلامیہ کے بموجب جو افراد گریجویٹ یا اس سے مماثل تعلیمی قابلی رکھتے ہیں اس تقرر کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیمی قابلیت کے علاوہ امیدوار کی عمر بھی دیکھائی جائے گی۔ امیدواروں کی عمر18-27سال ہونی چاہئے۔ محفوظ زمرے سے آنے والے امیدواروں کو عمر کی حد میں راحت بھی دی جائے گی۔


امتحانات کا مرکز
امیدواروں کو امتحانات کے مراکز کے انتخاب کے لئے تین مواقع فراہم کئے جائیں گے جو ملک کے بڑے شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ تحریر ی امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر ان کاانتخاب عمل میں ائے گا۔

یہاں پر اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ منتخب امیدواروں کو ملک کے کسی بھی کونے میں خدمات انجام دینا ہوگا۔

سطح 7سے انہیں ادا کی جانے والی تنخواہ 44,900سے 142400تک رہے گی۔مزید تفصیلات کے لئے سرکاری اعلامیہ کو پڑھا جاسکتا ہے

https://cdn.digialm.com//EForms/configuredHtml/1258/68961/Instruction.html


ایم ایچ اے کی سرکاری ویب سائیڈ پر خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں

https://www.mha.gov.in/