لندن۔7 مئی(سیاست ڈاٹ کام) کورونا بحران کے درمیان لوگوں کی مدد کے لئے بہت سے کرکٹرز اب تک سامنے آ چکے ہیں اور اپنی ضروری مدد کر چکے ہیں۔ اس دوران انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈ کپ چمپئن بنانے والے آل رائونڈر کھلاڑی بین اسٹوکس نے بھی فنڈز جمع کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اسٹوکس اس کے لئے ہاف میراتھن دوڑیں گے۔ا سٹوکس برطانیہ کے قومی صحت سروس (این ایچ ایس) اور نیشنل چلڈرن کرکٹ چیریٹی چانس ٹو شائن کے لئے فنڈز جمع کریںگے۔ اسٹوکس نے کہاکہ (ایک ہاف میراتھن) ہمیشہ کچھ ایسا رہا ہے، جس کے بارے میں میں ہمیشہ سوچتا ہوں، لیکن حقیقت میں مجھے کبھی ایسا کرنے کو نہیں ملا۔