اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے 3 ماہ میں انتخابات کی ہدایت:سپریم کورٹ

   

حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائیکورٹ کے احکامات پر حکم التواء سے انکار کردیا جس میں ریاستی حکومت کو اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے انتخابات کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت کے نامزد ارکان کی تعداد میں اضافہ کے بغیر انتخابات منعقد کرنے کی ہائیکورٹ نے ہدایت دی تھی۔ تلنگانہ حکومت پر الزام ہے کہ وہ نامزد ارکان کی تعداد میں اضافہ کے ذریعہ کونسل پر کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ جسٹس رشی کیش رائے اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل ڈیویژنل بنچ نے ریاستی حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو الیکشن کی تکمیل کیلئے تین ماہ کی مہلت دی ہے۔ میڈیکل کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹرس کیلئے قواعد مرتب کرے اور ان کی خدمات کو باقاعدہ بنائے۔ ہائیکورٹ کی دی گئی مہلت 30 اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے مزید تین ماہ کا وقت دیا ہے۔ کونسل میں 13 جائیدادوں پر الیکشن کے ذریعہ تقررات ہوتے ہیں اور 13 ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ کونسل میں حکومت کی جانب سے نامزد کئے جانے والے ارکان کی تعداد 6 ہے۔ر