اجزا : چکن ایک کلو، چاول (اُبال لیں) ایک کلو، پیاز (سلائس کاٹ لیں)دو عدد، دہی (پھینٹ لیں) ایک کپ، ٹماٹر (چوپ کر لیں) دو عدد، لہسن ادرک پیسٹ دو چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چمچہ،دھنیا پاؤڈر ایک چمچہ، ثابت گرم مسالہ ایک چمچہ، کیوڑا ایک چمچہ، زرد رنگ دو چٹکی، جائفل جاوتری پاؤڈر ایک چوتھائی چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل حسبِ ضرورت۔
ترکیب: چاولوں میں پودینہ ، ہری مرچیں،گرم مسالہ اور نمک ڈال کراُبال لیں۔ ایک کنی باقی رہ جائے تو چھان کر پودینہ، ہری مرچیں اور گرم مسالہ نکال دیں۔ سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں، پیاز سنہری ہو جائے تو چکن اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ثابت گرم مسالہ ، دہی، ٹماٹر اور نمک شامل کریں، ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ چکن گل جائے تو جائفل جاوتری ڈال کر بھون لیں۔ پتیلی میں پہلے آدھے اُبلے ہوئے چاول ڈالیں، اس کے اوپر گوشت کا مسالہ ڈالیں اور بقیہ چاول ڈال کر پھیلا دیں۔کیوڑے میں زرد رنگ گھول کر چاولوں کے اوپر چھڑک کر دم پر رکھیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔