اسپائس جیٹ کو اندرون ہفتہ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی ہدایت، عدم ادائیگی پر کاروبار کو بند کرنے کے احکام ، مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔8۔ڈسمبر(سیاست نیوز) اسپائس جیٹ اندرون دو ہفتہ50 لاکھ ڈالر جمع کروائے یا اپنے کاروبار کو بند کردے۔ مدراس ہائی کورٹ نے اسپائس جیٹ کی جانب سے سنگاپور کی کمپنی کو عدم ادائیگیوں کے سلسلہ میں دائر کئے گئے مقدمہ کی سماعت کے دوران یہ احکام جاری کرتے ہوئے سختی کے ساتھ یہ بات کہی ۔ عدالت میں زیر دوراں مقدمہ میں اسپائس جیٹ کو دی گئی اس ہدایت کے بعد کہاجا رہاہے کہ اسپائس جیٹ کی جانب سے کاروبار بند کرنے کے بجائے درمیانی راہ نکالنے کے لئے اپیل کی جائے گی۔ مدراس ہائی کورٹ جو کہ سوئیزرلینڈ کی کمپنی ایس آر ٹیکنکس کو ادا شدنی 24 ملین ڈالر کے مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور 6ڈسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران مدراس ہائی کورٹ نے اسپائس جیٹ انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو ہفتہ کی مہلت فراہم کی اور کہا کہ اگر اندرون 2ہفتہ 50لاکھ ڈالر جمع نہیں کروائے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں اسپائس جیٹ اپنے کاروبار کو بند کردے۔ مدراس ہائی کورٹ کے ان احکامات کے بعد اسپائس جیٹ کے عملہ میں تشویش پائی جا رہی ہے لیکن انتظامیہ کا کہناہے کہ اس طرح کی قانونی کاروائیاں معمول کی بات ہیں۔ اسپائس جیٹ انتظامیہ کا کہناہے کہ گذشتہ چند برسوں سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب وہ بھی معاشی ابتری کا شکار ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ان احکامات کے بعد کوئی درمیانی راستہ نکل آئے گا۔ م