اسپائیڈر مین سال کی سب سے بڑی فلم بن گئی

   

لاس اینجلس۔ٹام ہالینڈ کی فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم دنیا بھر میں سال کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔ویرائیٹی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق کرسمس کے دن یہ ایک بلین کا ہندسہ عبور کرنے والا ہے۔11 دن میں یہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والی دوسری تیز ترین فلم ہوگی۔