اسپتال کے بیڈ سے معمر شخص گرا‘ لاپرواہی کی وجہہ سے ہوئی موت

,

   

کریم نگر۔ ایک اور افسوسناک واقعہ میں کرونا وائرس کی وباء سے متاثر ایک شخص کی موت اس وقت ہوئی جب وہ اسپتال کے بیڈ سے نیچے گرا گیاتھا۔ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اس شخص کو داخل کیاگیاتھا۔

مذکورہ معمر شخص آکسیجن سلینڈر پر زندہ تھا اور اس کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ بیڈ کے اوپر سے گرنے کے بعد جب کسی نے اس شخص کو نہیں دیکھا تو اس کی سانس میں تسلسل ختم ہوگیا۔چونکہ آکسیجن کی سپلائی بند ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں اس شخص کی موت واقع ہوگئی۔

دیگر مریض جو مذکورہ شخص کی حالت زار دیکھ کر اسپتال کے عملے کو چوکنا کیا‘ کوئی بھی مدد کے لئے آگے نہیں آیا۔

ایکس گریشیاء کامطالبہ
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نمائندے ایم ستیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی لاپرواہیوں کے متعلق تبصرہ کیا۔

مسٹر ستیم نے متوفی کے افراد خاندان کے لئے 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا مطالبہ کیا۔ لاپرواہی کے مرتکب طبی عملے کے خلاف کاروائی کی بھی انہوں نے مانگ کی ہے۔

طبی عملے کی مسلسل لاپرواہی
مذکورہ معمر شخص کی موت پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پچھلے ہفتہ میں بھی ایک بیمار عورت کی اس وقت موت ہوگئی جب ایک اٹوڈرائیور نے اس کو بیچ راستے میں چھوڑ دیاتھا۔

اس عورت کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی اور وہ وقت پر اسپتال پہنچنے سے قاصر تھی۔