ماسکو: روس کی اسپوتنک۔وی ویکسین کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں کارگر ہے ۔ گمالیا نیشنل ریسرچ سنٹر آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبائیولوجی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گنٹسبرگ نے یہ اطلاع دی ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نئی قسم کے ڈیلٹا اسٹرین کے خلاف بھی موثر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ماسکو اور ماسکو خطے میں نئی قسم کی ڈیلٹا اسٹرین کے تین متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے ۔الیگژینڈر گنٹسبرگ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا سپوتنک-V نئی قسم کی ڈیلٹا اسٹرین کے لیے موثر ہے ؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسپوتنک-V ویکسین کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف کارگرہے ۔ اصل وائرس کے مقابلے میں کوئی بھی قسم وبائی مرض کے طور پر قابل ذکر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈیلٹا ویریئنٹس کا اثر مسلسل نظر آرہا ہے ۔
اس سے قبل، سائنسدانوں نے برطانیہ میں AY.4.2 نامی نئی قسم کی موجودگی کی اطلاع دی تھی جو عام ڈیلٹا اسٹرین سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے ۔