حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) حکومت ہند کی وزارت یوتھ ویلفیر و اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جملہ 12 جائیدادوں کے لئے سال 2019 یو پی ایس سی انٹرویو میں شریک امیدوار اہلیت کے حامل ہوں گے۔ امیدوار کی عمر یکم اگسٹ 2019 تک 32 سال ہونی چاہیئے جبکہ تحفظات کے زمرہ میں آنے والے امیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت رہے گی۔ یو پی ایس سی کے نشانات، کھیل کی کامیابیاں اور انٹرویو کی بنیاد پر تقرر کیا جائے گا۔ آن لائن کے ذریعہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 11-10-2021 مقرر ہے۔ ویب سائیٹ
https://sportsauthorityofindia.nic.in
پر ملاحظہ کریں۔ع