اسپورٹس بائیک سارقین گرفتار

   

حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے اسپورٹس بائیک کے سرقہ میں ملوث دو سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6 لاکھ مالیتی مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ فردین خان اور اس کا ساتھی 23 سالہ محمد شریف ساکن کنگ کوٹھی نارائن گوڑہ ایک اور شخص ایکیندر سنگھ کی مدد سے اسپورٹس بائیک کے سرقے کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں شمس آباد پولیس نے فردین خان کو گرفتار کیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور جگدیش مارکٹ کے موبائیل ٹیکنیشن محمد شریف کی مدد سے علاقہ ایس آر نگر، آر سی پورم، ابراہیم پٹنم اور جواہر نگر میں سرقے کرنے لگا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کیس کا ملزم سنگھ گاڑیوں کے قفل توڑا کرتا تھا اور فردین خان اور محمد شریف مسروقہ گاڑی لے کر فرار ہوجاتے تھے۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے 4 اسپورٹس بائیکس جن کی مالیت 6 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا۔ب