حیدرآباد : /10 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزارت داخلہ کی اسپیشل سکریٹری شیواگامی نندا نے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس سنٹر آف اکسیلینس سائبر سیفٹی کا مشاہدہ کیا اور ریاستی پولیس کی ستائش کی ۔ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ انجنی کمار سے بھی ملاقات کی اور ریاستی سائبر سیفٹی اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے سائبر اکیڈیمی سائبر لیباریٹری کے علاوہ آپریشن یونٹ اور سائبر کرائم کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر انجنی کمار کے علاوہ سائبر آباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندرا بھی موجود تھے ۔ ب
