اجزا : سوجی دو پیالی،چینی تین پیالی، گوند ایک پیالی، مکھانے ایک پیالی، بادام ایک پیالی، پستے ایک پیالی، کاجو آدھی پیالی، کشمش آدھی پیالی، کوکنگ آئل دو پیالی۔
ترکیب : کڑاہی میں ایک پیالی کوکنگ آئیل ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں اور ایک ایک کر کے گوند، مکھانے،بادام، پستے، کشمش اور کاجو کو علیحدہ علیحدہ فرائی کر کے نکال لیں۔تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر کشمش کے علاوہ تمام چیزوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔اسی کڑاہی میں بقیہ کوکنگ آئل ڈال کر سوجی کو ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں۔بھنا ہوا کٹا ہوا میوہ اور کشمش ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔چینی ڈال کر پانچ منٹ ڈھکا ہوا رہنے دیں پھر اس کو اچھی طرح ملا لیں۔اگر قتلیوں کی شکل میں بنانا چاہیں تو چولہے سے اُتارنے سے پہلے چینی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر چینی کو پگھلنے رکھ دیں۔جب چینی اپنا پانی چھوڑنے لگے تو تھوڑی سی آنچ تیز کر کے اتنی دیر بھونیں کہ یہ مکسچر حلوے کی طرح سمٹ کر کڑاہی کے درمیان میں آ جائے۔چکنی کی ہوئی ٹرے نکال کر پھیلا دیں اور صاف چھری سے قتلیوں کے نشان لگا دیں۔مکمل ٹھنڈا ہونے پر قتلیاں کاٹ لیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر پیش کریں اور چاہیں تو ایئر ٹائٹ ڈبے میں بھر کر محفوظ کر دیں۔سردیوں کی اس خصوصی سوغات کو مہمانداری کیلئے استعمال کریں یا دوستوں کے یہاں جاتے ہوئے یہ تحفہ لے جائیں۔
