اجزا: قیمہ آدھا پیالی، مٹر(اُبلے ہوئے) آدھا پیالی، انڈے چار عدد، پیاز(باریک کٹی ہوئی)ایک عدد، فرنچ بینز(چھوٹے کٹے ہوئے) چار عدد، آلو(اُبلے اور چھوٹے کٹے ہوئے)دو عدد، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ، پنیر(کدوکش)دوکھانے کے چمچے، بیسن آدھا چائے کا چمچہ، تازہ دودھ آدھا پیالی، نمک حسب ذائقہ، زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ، تیل ایک چائے کا چمچہ۔
ترکیب : انڈوں کی سفیدیوں اور زردیوں کو الگ کرلیں، سفیدیوں کو الیکڑک بیڑکی مدد سے خوب پھینٹیں،زردیوں کو الگ پھینٹ لیں اس میں آلو‘مٹر‘پیاز‘فرنچ بینز بیسن اور دودھ ملا لیں، فرائننگ پین کو تیل سے چکنا کریں ‘پھر سفیدی پھیلائیں، اس پر زردی‘زیتون کا تیل ‘پنیر‘کالی مرچ اور نمک ملاکر چند منٹ تک پکائیں،اسے دہرا کر کے چند منٹ تک پکائیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔