اسپین میں آتش فشاں سے تباہی

   

میڈرڈ : اسپین کے کنیری جزائر کے آتش فشاں نے تباہی مچانا شروع کردی ہے۔ ماہرین نے جزیرے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ لاپاما جزیرے میں 100 سے زائد گھر تباہ اور 5 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لاوے سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکل اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لاپاما جزیرے میں 80 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ کمبرے ویئخا نامی اس آتش فشاں سے اتوار کی شام پہلے راکھ اور دھوئیں کے بادل اٹھنا شروع ہوئے تھے، جس کے بعد لاوے کا اخراج ہوا جو پھیلتا ہوا قریبی دیہات تک پہنچ گیا۔ مقامی حکام کے مطابق لاوا لاس لینوس دی ا?ریدانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔