اسپین میں شدت کی سردی، مہلوکین کی تعداد 13 ہوگئی

   

میڈرڈ ، 24 جنوري (سیاست ڈاٹ کام) اسپین میں جاری شدت کی سردی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے ۔ا سپین میں فی الحال یخ بستہ ہوائیں، بھاری برفباری اور درجہ حرارت میں کافی گرواٹ دیکھی گئی ہے ۔ اسپینی سیول گارڈ کے مطابق خراب موسم سے حال ہی میں ایک 50 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے جو کاتالونیا علاقے میں چٹانو ں کے درمیان مچھلی پکڑ رہا تھا ۔ اس سے قبل خراب موسم کے سبب ویلنسیا میں پانچ، کاتا لونیا میں چار، اند لوسیا میں دو، قشتالیہ اور آستوریاس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی جبکہ اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں ۔ کاتا لونیا حکومت کے ایک نمائندے نے خراب موسم کے درمیان لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانشیز نے بھی جمعرات کو متاثرہ کاتا لونیا اور جزائر بلیبار کا دورہ کیا۔