اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 71افراد متاثر

   

میڈرڈ، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپین میں خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 71 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔وزارت کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں میں میڈرڈ میں کورونا وائرس کے چار نئے کیس، شمالی علاقے کاسٹیلا-لیون اور شمالی مشرقی علاقے کے کاٹالینہ میں تین تین، جنوب مغربی علاقے ایکسٹرمڈرا اور کاسٹیلا لا ماچا میں ایک ایک نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔وزارت صحت کے اہلکار فرنانڈوڈ سمون نے بتایا’’حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر فی الحال کوئی پروگرام منسوخ نہیں کر رہی ہے لیکن کچھ خصوصی پروگرام کے حوالہ سے احتیاط برتی جائے گی‘‘۔وزارت کے مطابق کورونا وائرس کے جراثیم زیادہ تر ان لوگوں میں پائے گئے ہیں ، جو اٹلی سے اسپین لوٹے ہیں۔یوروپ میں ابھی تک کورونا وائرس کے 1300 معاملہ سامنے آئے ہیں، جن میں اٹلی کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ ابھی تک یوروپی ممالک میں اس مہلک وائرس سے 31 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔وہیں عالمی سطح پر کورونا وائرس سے تقریباً90ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے 2,900 افراد ہلاک ہو چکی ہے اور تقریبا 40,000 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے ۔