اسپین: ٹینس بال جتنے بڑے اولوں کے ساتھ ژالہ باری، ایک بچی فوت، 29 افراد زخمی

   

میڈرڈ : اسپین میں ٹینس بال جتنے بڑے اولوں کے ساتھ ژالہ باری کے نتیجے میں ایک، 1 سالہ بچی ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کاتالونیا خود مختار علاقے سے منسلک گیرونا کے قصبے لا بسبال ڈی ایمپورڈا میں کل تقریباً 10 سینٹی میٹر قطر کے اولے برسے ژلہ باری کے دوران برف کا ایک بڑا ٹکڑا سر پر لگنے کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہسپتال میں تمام تر طبّی مداخلت کے باوجود دم توڑگئی ہے۔ژالہ باری کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہو گئے اورمعمول کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔اولوں کے طوفان نے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔کاتالونیا محکمہ موسمیات کے مطابق یہ، علاقے میں حالیہ 20 سالوں کی، شدید ترین ژالہ باری تھی۔