اسپین کے بیت المعمرین میں آتشزدگی، 10 ہلاک

   

میڈرڈ: شمالی اسپین کے قصبہ ولا فرانکا ڈیل ایبرو میں جمعہ کی صبح ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگ گئی جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات اراگون کمیونٹی کی علاقائی حکومت نے بتائی۔ علاقائی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آگ صبح پانچ بجے کے قریب جارڈینز ڈی ولافرانکا نامی بزرگ افراد کی رہائش گاہ میں لگی اور امدادی کارکنان کو اسے بجھانے میں دو گھنٹے لگے۔ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا تمام متاثرین ریٹائرمنٹ ہوم کے رہائشی تھے جہاں 82 معمر افراد رہتے تھے۔ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی جبکہ متعدد افراد زیرِ نگہداشت تھے جو بنیادی طور پر دھوئیں میں سانس لینے سے تکلیف کا شکار ہوئے۔