اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ بیگونیا گومیز اور مراقش کے وزیر ٹرانسپورٹ کورونا وائرس کا شکار

,

   

Ferty9 Clinic

میڈریڈ ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسپین بیڈرو شانشیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے ۔اسپانوی وزیراعظم ہاؤز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپین کی خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اسپین میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 1500 کیس سامنے آئے ہیں۔ آفر یقی عرب ملک مراقش کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اعمارہ کا کورونا کا ٹیکس مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ مراقش میں اب تک کورونا کے کیس کی تعداد 18 ہوگئی ہے ۔ مراقش وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے بیان دیا گیا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یوروپی ملک کے سرکاری دورہ پر تھے ۔ واپسی پر وہ بہت زیادہ تھکن اور سر میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے ۔ انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ کورونا وائرس کے مزید 9 کیس سامنے آئے ہیں ۔ جس کے ساتھ ہی مراقش میں وباء سے 18 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔