اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا

   

حیدرآباد۔/17 جنوری، (سیاست نیوز) اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے غیر معمولی دلچسپی ہے اور انہوں نے اس کا عملی مظاہرہ پیش کیا ہے۔ سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ میں سفر کے دوران بچوں کو سڑک پر کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے فوری اپنی گاڑی کو روکنے کی ہدایت دی اور بچوں کے درمیان جاکر ان کے ساتھ کرکٹ کھیلا۔ سرینواس ریڈی نے کچھ دیر تک بیٹنگ کی اور پھر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مکمل سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ پوچارم سرینواس ریڈی پرانے بانسواڑہ کے علاقہ کا دورہ کررہے تھے اور انہوں نے گلی کرکٹ میں خود کو شامل کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مقامی افراد نے اسپیکر اسمبلی کے اس جذبہ کی ستائش کی۔ پوچارم سرینواس ریڈی نے اسپورٹس سرگرمیوں کیلئے نوجوانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا بھروسہ دلایا۔ر