حیدرآباد۔8 ۔ستمبر (سیاست نیوز) اسپیکر قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے راج بھون پہنچ کر گورنر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کی ۔ انہوں نے حال ہی میں سوندرا راجن کی والدہ کے دیہانت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ۔ اسپیکر اسمبلی میں تلنگانہ میں گورنر کی حیثیت سے دو سال کی تکمیل پر سوندرا راجن کو مبارکباد پیش کی اور باقی میعاد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سکریٹری لیجسلیچر نرسمہا چاریلو موجود تھے۔ R