اسپیکر اسمبلی پی سرینواس ریڈی دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر

   

ایشین انسٹی ٹیوٹ گچی باؤلی میں زیر علاج
حیدرآباد۔/16 جنوری، ( سیاست نیوز) اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پوچارم سرینواس ریڈی میں کورونا کی ابتدائی علامات کو دیکھتے ہوئے ٹسٹ کا اہتمام کیا گیا جو پازیٹیو رہا۔ کورونا پازیٹیو ہونے پر ڈاکٹرس نے انہیں ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو انٹرالوجی گچی باؤلی میں شریک ہونے کا مشورہ دیا جس کے مطابق وہ ہاسپٹل سے رجوع ہوگئے۔ گزشتہ چند دنوں میں اسپیکر سے ملاقات کرنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا ٹسٹ کروائیں اور احتیاطی طور پر ہوم آئسولیشن اختیارکریں۔ اسپیکر نے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والے افراد کو چوکسی کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ سال 26 نومبر کو سرینواس ریڈی پہلی مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ 21 نومبر کو ان کے گھر میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو انٹرالوجی میں علاج کروایا تھا۔ شادی کی تقریب میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس اور دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی تھی۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ سرینواس ریڈی نے ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرلی ہے اور دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان کی صحت مستحکم ہے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وہ صحت یاب ہوجائیں گے۔ر