کورٹلہ ۔ 9ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی اسپیکر کے خلاف نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایم ایل سی مدھو کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاتا مدھو کی جانب سے کئے گئے ریمارکس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن کے زیراہتمام سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ کورٹلہ ٹاؤن کے کانگریس پارٹی صدر ترملا گنگا دھر نے کہا کہ ریاستی اسپیکر تلنگانہ کڈم پرساد کے عہدہ اور اُن کے وقار کو ٹھیس پہونچانے کیلئے بی آر ایس پارٹی ایم ایل سی تاتا مدھو نے جو نازیبا ریمارکس کئے ہیں اُن ریمارکس کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کل کورٹلہ ٹاؤن کے جدید بس اسٹانڈ کے قریب واقع امبیڈکر مجسمہ کے سامنے کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن کے زیراہتمام کے سی آر کا پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ اسمبلی اجلاس کے موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین نے جو رویہ اپنایا ہے اُس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے کئے جارہے ترقیاتی و فلاحی اقدامات کو دیکھ کر بی آر ایس پارٹی کے قائدین بوکھلاہٹ کے شکار ہوچکے ہیں ۔ اس احتجاجی پروگرام میں وارڈ کونسلر رحیم ، کانگریس پارٹی قائدین ایم آر اکبر واسد اور دیگر کانگریس پارٹی قائدین نے حصہ لیا ۔