اسکالرشپس کیلئے درخواستیں مطلوب

   

وقارآباد: وقارآباد ضلعی اقلیتی بہبود افسر ڈی سدھارانی کی اطلاع کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے میرٹ کم ینس اسکالرشپ کے لیے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے اقلیتی طلباء و طالبات سے بذریعہ آن لائین درخواستوں کو طلب کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے آدھار کارڈ، سرکاری و خانگی مسلمہ مدارس میں زیر تعلیم اقلیتی طلباء و طالبات، سال گزشتہ میں 50 فیصد نشانات، بینک کھاتہ کی بک، پاسپورٹ سائز فوٹو گراف، آمدنی کا صداقت نامہ، ذاتی مصدقہ مذہبی صداقت نامہ۔ پری میٹرک اسکالرشپ جماعت اول تا جماعت دہم کے لیے اسکالرشپ ادخال کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ انٹرمیڈیٹ تا پی ایچ ڈی تک 30 نومبر ہے۔ میرٹ کم ینس اسکالرشپ فنی و تکنیکی تعلیم کے لیے آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ اہلیت رکھنے والے اقلیتی طلباء
htttp://scholorships.gov.in
ویب سائٹ پر بذریعہ آن لائین درخواست فارم کا ادخال کرتے ہوئے درکار سرٹیفکیٹ کو اپ لوڈ کریں۔ تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یوزر آئی ڈی پاس ورڈ نہ ہونے کی صورت میں dise code / AISHE اور موبائل نمبر کے ساتھ ضلعی افسر اقلیتی بہبود، وقار آباد کو درخواست پیش کرکے یوزر آئی ڈی پاسورڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو عطاء کئے گئے لاگ ان یوزر آئی ڈی پاسورڈ کے ذریعہ کالج، مدرسہ رجسٹریشن فارم کو پرکرتے ہوئے متعلقہ سرٹیفکیٹ کو اپ لوڈ کرنے کے بعد ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود وقارآباد کے دفتر میں داخل کریں۔