ویلور: تامل ناڈو میں ویلور کے کلکٹر پی کماراویل پانڈیان نے ضلع کے سیلون شاپس (حجام ) مالکین کو انتباہ دیا ہے کہ طلباء کو اسٹائل کی کٹنگ کرنے پر ان کی شاپ کو بند کردیا جائے گا اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔چند دن قبل کلکٹر ویلور نے کنیامبادی میں ایک سرکاری ہائیر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا تھا اس وقت انہوں نے طلباء کو اسٹائل کی کٹنگ میں اور خواہش مطابق یونیفارم پہنے ہوئے پایا۔ جس پر برہم ہوکر ضلع کلکٹر نے ضلع کے تمام سیلون شاپس اور ٹیلرینگ شاپس کے مالکین کو ہدایت دی کہ وہ اسکولی بچوں کو سادی کٹنگ کریں اور یونیفارم کی سلوائی بھی سادی کریں۔ فیشن اور اسٹائل کے بال کٹ کرنے والوں اور فیشن کے یونیفارم سلوائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔