اسکولی بچوں کے فٹ بال میاچ کے دوران تنازعہ پر فائرنگ، دو زخمی

   

فورٹ ورتھ (ٹیکساس) ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک یوتھ فٹ بال میاچ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایلمنٹری اسکول کے طلباء کے درمیان فٹ بال میاچ کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم میاچ کے درمیان ریفری اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پیدا ہوئے ایک تنازعہ نے تشدد کا روپ اختیار کرلیا اور وہاں پر فائرنگ کی گئی۔ بھگدڑ کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والا بھی ایک اسکولی لڑکا ہی تھا جو فٹ بال میاچ کا حصہ تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس نے کھیل کے میدان سے کچھ فاصلہ پر واقع ایک چھوٹے سے ٹیلے سے فائرنگ کی۔