اسکول سروس کمیشن گھوٹالہتنخواہ واپس کرنے کی ہدایت پر عبوری روک

   

کولکاتا : کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے اسکول کے گروپ ڈی ملازمین کی تنخواہ واپس کرنے کے حکم پر روک لگا دی۔ تاہم بنچ نے نوکری منسوخ کرنے کے حکم کو برقرار رکھا ہے ۔کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے او ایم آر شیٹ میں ہیرا پھیری کے الزام میں گروپ ڈی کے 1,911 ملازمین کی ملازمت ختم کرنے کے بعد انہیں تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈویژن بنچ نے اس تنخواہ کی واپسی پر حکم امتناعی جاری کی ہے ۔ تاہم سنگل بنچ کے پورے فیصلے پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ یعنی نوکری منسوخی کا حکم ابھی تک نافذ ہے ۔سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے گروپ ڈی کے کارکنوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ سے رجوع کیا تھا۔اس بنچ میں جس میں جسٹس سبرتو تعلقدار اور جسٹس سپرتیم مجمدار شامل تھیں ۔