اسکول میں بندروں کی دہشت

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اسکول میں بندروں کی دہشت سے طلبہ اور ٹیچرس پریشان ہیں ۔ ضلع رنگاریڈی کے حیات نگر منڈل میں واقع موضع گورالی کے سرکاری اسکولس میں بندر ، طلبہ اور اساتذہ پر حملے کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب ( میڈ ڈے میل ) دوپہر کے کھانے کے وقت بندر اسکول کے احاطے میں پہونچ رہے ہیں اور طلبہ پر حملے کررہے ہیں جس سے طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں دہشت پائی جاتی ہے ۔ کھانے کی خاطر اکثر بندر اسکول میں پہونچ رہے ہیں ۔ جس سے طلبہ اور اساتذہ پریشان ہیں ۔ بچوں کے والدین نے اس مسئلہ کا سنجیدگی سے نوٹ لینے کا حکومت بالخصوص وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے مطالبہ کیا ۔ بندروں کے علاوہ کتے بھی بڑی تعداد میں اسکول پہونچ رہے ہیں ۔۔ ن