حیدرآباد۔/14 فبروری، ( سیاست نیوز) اسکول میں سزا کے خوف سے چھلانگ لگانے والا طالب علم فوت ہوگیا۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ طالب علم کے شیواناگیندر مہیش کمار جو جے پرکاش نگر علاقہ کے ساکن چنا ناگا بابو کا بیٹا تھا نے اسکول میں سزا اور ٹی سی دینے کے خوف سے 29 جنوری کو عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگادی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ کمار وشوا بھارتی اسکول میں 8ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اس نے اس کے ساتھیوں کے ہمراہ ایک لڑکی کے تعلق سے قابل اعتراض فقرے استعمال کئے تھے ۔ اس بات پر پر ہیڈ ماسٹر نے اس کی تنبیہ کی تھی اور ٹی سی دینے کی دھمکی دی تھی اس بات سے خوف کا شکار کمار نے اسکول عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی تھی۔ ایس آر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔