اسکول میں چاقو سے حملہ ، استاد ہلاک

   

پیرس : فرانس کے شمال مشرقی شہر اراس کے ایک اسکول میں چاقو کے حملہ میں ایک استاد ہلاک جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق چیچنیا سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کا تعلق روس کے مسلم اکثریتی جنوبی قفقاز کے علاقہ چیچنیا سے ہے اور وہ پہلے سے ہی ممکنہ سیکوریٹی خطرہ کے طور پر پولیس ریکارڈ میں تھا۔ تاہم اس حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک سیکوریٹی ایجنٹ ہے، جس پر متعدد بار چاقو سے حملہ کیا گیا، جبکہ دوسرا استاد ہے جو بہت زیادہ زخمی نہیں ہے۔ پولیس ہی کے ایک اور ذریعہ نے بتایا کہ اسکول کا کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ ڑیرالڈ درمانا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پولیس نے اس مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق صورتحال اب قابو میں ہے اور عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔