اسکول وین۔ٹیمپو میں ٹکر، خاتون کی موت،5زخمی

   

Ferty9 Clinic

مرزاپور:11 دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے کچھوا علاقے کے سبیسر گاؤں کے نزدیک بدھ کو ایک اسکولی وین اور ٹیمپو کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ چنار شاہراہ پر صبح ایک اسکولی گاڑی تلاپور گاؤں سے بچوں کو لینے جارہی تھی۔ سبیسر گاؤں کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی چنار کی جانب سے آرہے مسافروں سے بھرے ٹیمپوں سے ٹکر ہوگئی۔اس حادثے میں ٹیمپو سوار بھیسا گاؤں باشندہ پریما دیوی(45) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے اسکول گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے