اسکول پرنسپل کا بیٹے کے ساتھ مل کر معذور بزرگ پرتشددکا غیرانسانی واقعہ

   

انقرہ: ترکیہ کے شہرمرسین میں ایک معمر مفلوج شخص پر ایک اسکول کے پرنسپل اور اس کے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کے واقعے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مفلوج بزرگ شخص بس میں سوار تھا کہ اسکول کے پرنسپل اور اس کے بیٹے نے اس پر تشدد کیا۔ترکیہ کے بہت سے ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو نشر کیا ہے جس میں ایک ہائی اسکول کے پرنسپل اور اس کے جوان بیٹے کو بزرگ شخص کو بے دردی سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بزرگ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے بس میں سوار ہونے کے بعد دیکھا کہ کوئی سیٹ خالی نہیں اور معذوروں کیلئے مختص سیٹوں پر ایک پرنسپل اور اس کا بیٹا براجمان تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے سیٹ چھوڑنے کی درخواست کی مگر وہ آگ بگولہ ہوگئے اور اس کو زدوکوب کیا۔