اسکول کھولنے پر ڈاکٹر نریش ترہن کا اظہاربرہمی

   

نئی دہلی : ڈاکٹر نریش ترہن صدرنشین و ایم ڈی میدانتانے بچوں کے ویکسی نیشن سے قبل ریاستوں میں اسکول کھولنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ اسکول کھولنے میں اتنی جلدی کیوں ہے۔ اگر بچے بیمار ہونے لگیں تو ان کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہوجائے گی۔ اسی لیے میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین آنے تک صبر کریں۔اس سے قبل ڈاکٹر ترہن نے کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں کہا تھا کہ اگر ہم ملک میں کورونا کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو سب کو نظم و ضبط میں رہنا ہوگا، کورونا ہدایات پر عمل کرنا ہوگی۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ آنے والی تیسری لہر کو کس قدر مختصر کر سکتے ہیں۔