حیدرآباد۔2 نومبر (یواین آئی) سنگاریڈی میں ایک آٹھویں جماعت کا طالب علم، ٹرائبل ریزیڈشیل اسکول کے اسٹیڈی ہال میں مشتبہ انداز میں پھانسی سے لٹکتا ہوا پایاگیا۔ یہ واقعہ ضلع کے جنارم منڈل میں پیش آیا۔ طالب علم کی شناخت 14سالہ ایم شیلندر کے طورپر کی گئی ہے ۔اسکول اسٹاف نے لڑکے کے ارکان خاندان کو اس واقعہ کی اطلاع دی جنہوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگاکر احتجاج کیا۔