حیدرآباد۔مذکورہ اسکیل فورڈ نے روزنامہ سیاست کے اشتراک سے ان لائن فری انگلش تربیت کلاسس شر وع کرنے کی تیار کرچکا ہے۔ سیاست ڈیلی کے فیس بک پیج پر مذکورہ کلاسیس کی راست نشریات کی جائے گی۔
منگل 24نومبر کے روز سے اس کی شروعات ہوگئی جو دوپہر 12بجے سے 1بجے تک جاری رہیں گے
https://fb.watch/1XsRfLANaf/
مذکورہ اقدام گھر مں رہنے والی خواتین انٹرمیڈیٹ اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے خصوصی طور پر اٹھایاگیاہے۔ انگریزی کی اہمیت اور افادیت کے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرینر سید حسن الدین انس نے دعوی کیاکہ انگلش ایک زبان تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ہنر بن گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ٹکنالوجی کے فروغ پانے کے ساتھ دنیا ایک عالمی ولیج میں تبدیل ہوگئی ہے او رانگریزی اس گاؤں کے زبان بن گئی ہے۔ تعلیمی طو رپر کوئی ماہر ضرور ہوسکتا ہے مگر انگریزی میں مہارت کے بغیر اس کا مستقبل روشن نہیں ہوسکتا ہے“
۔انہوں نے مزیدکہاکہ”ناقص مواصلات والے لوگوں میں ہمیشہ اعتماد کی کمی ہوتی ہے۔ ان کے اند ر بڑے پیمانے پر احساس کمتری ہوتا ہے۔انگریزی وہ چابی ہے جو اعلی سماجی موقف کے تمام دروازے کھولتی ہے۔
ہمارے ماہرین تعلیم نے ہمیں ایک ملازمت تک محدود کردیا ہے مگر ایک انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمارے اندر سافٹ اسکیل کی ضرورت ہے“۔
جوکوئی بھی انگریزی میں مہارت حاصل کرناچاہتا ہے کہ وہ منگل کے روز سیاست کے فیس بک پیج پر شروع ہونے والے راست نشریات میں حصہ لیں جس کے ٹرینر سید حسن الدین انس اور حافظ محمد عاقب صفی ہوں گے