اس بار ملک میں مانسون کے داخلے میں ہوگی تاخیر، محکمہ موسمیات نے بتائی یہ وجہ

   

نئی دہلی:اس بار ملک میں مانسون کی آمد میں تاخیر ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بحیرہ عرب کے جنوبی ساحل میں ایک سائیکلون سرکولیشن بن گیا ہے۔ اس کے اثر سے کیرالہ کے ساحل پر بادل کم ہوگئے ہیں۔ ایسے میں اس سال کیرالہ میں مانسون کے پہنچنے میں تھوڑی تاخیر ہوگی۔ مئی کے آخری ہفتے میں محکمہ موسمیات نے مانسون کے 4 جون تک کیرالہ پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے۔ بادل چھائے ہوئے ہیں. جلد ہی تیز طوفانی ہوائیں مانسون کو کیرالہ کے ساحل کی طرف بڑھا سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے دو تین دنوں میں حالات میں بہتری کی وجہ سے مانسون کیرالہ میں دستک دے سکتا ہے۔