اس رمضان مساجد مقدس دمیں اعتکاف دوسال کے بعد ہوگا بحال۔ سعودی

,

   

خادمین الحرمین شریفین کی سرکاری ویب سائیڈ پر اعتکاف کی اجازت بہت جلد دستیاب ہوگی
ریاض۔مذکورہ مملکت سعودی عربیہ(کے ایس اے) نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجدبنویؐ میں دوسالوں کے بعد مقدس ماہ رمضان میں اعتکاف بحال ہوجائے گا۔ مفتی خادمین الحرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے کہاکہ مخصوص کنٹرول اور معیار کے مطابق اعتکاف دستیاب ہوگا

1

خادمین الحرمین شریفین کی سرکاری ویب سائیڈ پر اعتکاف کی اجازت بہت جلد دستیاب ہوگی۔رمضان کی رات میں دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف 21اپریل 2021کے بعد سے منسوخ کردیاگیاتھا‘ کو ملک میں کویڈ19وباء کے پھیلاؤ کے روکنے کے اقدامات کے طور پر کی جانے والی تیاری تھی


اعتکاف کے متعلق
کئی مسلمان رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف بیٹھتے ہیں‘ اور مسجد میں رکھ کر دنیا سے الگ تھلگ ہوکر صرف خدائے واحد کو ترجیح دیتے ہیں۔

اعتکاف میں دس دنو ں تک رہنا سنت ہے‘ ایک دن اور ایک رات بھی اعتکاف میں رہ سکتے ہیں۔


سعودی عربیہ میں رمضان کب ہے؟۔
سعودی عربیہ‘ متحد ہ عرب امارات‘ مصر‘ لبنان‘ سیریا‘ الجریا‘ کویت‘ دی امارات‘ بحرین‘ سوڈان‘ موراکو‘ اور دیگر عرب ممالک میں سعودی عربیہ کے موسم کی جانکاری کے بموجب2اپریل 2022سے رمضان شروع ہوسکتا ہے۔

سعودی عربیہ کے محکمہ موسمیات نے ایک مطالعہ کیاہے کہ جمعہ یکم اپریل2022کے سورج غروب ہونے کے بعد رمضان کی چاند نظر آسکتا ہے۔

غروب کے 15منٹ بعد تک شہر مکہ کے آسمان پر چاند موجود رہتا ہے اور چاند کی عمر 15گھنٹوں تک رہتی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ چاند کے نظر آنے کے امکانات بہت قوی ہیں اور اس کے بعد ہفتہ یعنی 2اپریل سے تمام عرب ممالک میں آمد رمضان کا اعلان کردیاجاتا ہے۔

آمد رمضان او رعید الفطر کی حقیقی تواریخوں کا انحصار چاند کے دیکھائی دینے کی روایت پر ہے۔


مملکت میں بیشتر کویڈ پابندیاں ہٹائی گئیں
کویڈ 19کی وجہہ سے دوسالوں تک منسوخ کئے جانے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں مقدس ماہ رمضان میں بڑے پیمانے پر افطار کا اہتما م کرنے کے لئے سعودی انتظامیہ نے 15مارچ کو ہری جھنڈی دیکھا دی ہے۔


مسجد الحرام او رمسجد نبویؐ میں احتیاطی اقدامات کو ہٹانے کے فیصلے کو نافذ کرنے کے وزرات حج اور عمرہ کی جانب سے اعلان کے بعد یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ مملکت میں 5مارچ2022کو کویڈ سے متعلق تمام پابندیوں کو ہٹالیاگیا ہے۔

اس میں مسجد الحرام او رمسجد نبویؐ میں مصلیوں کے مابین سماجی دوری کو برخواست کرنا بھی شامل ہے۔

تاہم مصلیوں کو چہرے پر ماسک لگانا ضروری رہے گا۔تمام مصلیوں کے لئے ان دونوں مقدس مقامات پر ٹیکہ کی جانچ کو بھی ہٹادیاگیاہے۔

اس کے علاوہ وزرات نے عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے لئے درکار بیرونی ممالک کے مسلمانوں کے لئے ایک مرتبہ لازمی ٹیکہ تفصیلات کے رجسٹریشن کو بھی برخواست کردیاگیاہے۔

اس کے علاوہ مملکت آنے پر گھریلو‘ ادارہ جاتی قرنطین‘ پی سی آر جانچ‘ کویڈ19کے خلاف ٹیکہ سند کو داخل کرنے کے لزوم کو بھی برخواست کردیاہے