’اس سال بچوںکیلئے کووڈ 19 کی ویکسین آنے کی اُمید نہیں‘

   

ماسکو۔جلد ہی دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کررہے روس کے انسٹیٹیوٹ‘ دی گامالے آف سائنسٹفک ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبایالوجی’ کے سربراہ الیگزینڈر گنز برگ نے کہا ہے کہ بچوں کیلئے رواں سال کورونا وائرس ویکسین آنے کی امید نہیں ہے ۔مسٹر گنز برگ نے کہا ہے کہ اس ویکسین کا تجربہ روس میں فی الحال صرف بالغ افراد پر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا‘‘مجھے پوری امید ہے کہ یہ ویکسین بچوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوگی ، لیکن روسی قانون کے مطابق یہ ویکسین بالغ افراد پر تجرباتی مراحل کی تکمیل کے بعد ہی بچوں پر آزمایا جاسکتا ہے ۔اس وقت ، اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کا تجربہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر کیا جارہا ہے ۔’’دریں اثنا ‘ سیچینووف انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسلیشنل میڈیسن اینڈ بائیوٹیکنالوجی’ کے ڈائرکٹرواڈیم تاراسوف نے بتایا کہ بچوں پر اس ویکسین کی جانچ سے پہلے اس کا تجربہ چھوٹے جانوروں پر کیا جائے گا اور تب ہی بچوں پر ویکسین کے ٹسٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ‘‘یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا کہ یہ ویکسین بچوں پر استعمال کیاجائے گا یا نہیں ۔ بچے کورونا کے رسک گروپ میں نہیں ہیں‘‘۔