اس سال سالگرہ منانے کا موڈ نہیں : سلمان خاں

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خاں اتوار کو 55 سال کے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال سالگرہ تقریب منانے کے موڈ میں نہیں ہیں چونکہ یہ سال سب کیلئے انتہائی تکلیف دہ رہا ہے۔ سلمان خاں نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد فوت ہوگئے۔ سلمان نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔